اظہر علی کے اہل خانہ پاکستان کی جیت کے لئے پر عزم

چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی پاکستان کی جانب سے دو نصف سنچریاں بناکر نمایاں ہیں- ان کے اہل خانہ نے ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں شروع کر دی ہیں اور امید کی ہے کہ اظہر علی سنچری بناکر مین آف دی میچ ہوں گے-
ا‌ظہر علی کے بھائی اکبر علی کا کہنا ہے کہ گروپ میچ میں بھارت سے جیت کا یقین تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا لیکن اب کامیابی پاکستان کی ہے- اظہر کے بھتیجے بھتیجیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جب جیتے گا تو جشن منائیں گے اور اظہر علی کا استقبال پھول نچھاور کرکے کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں