چمپئنز ٹرافی:پروٹیز کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیتکر بیٹنگکا

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا دونوں ہی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں،پاکستان کوپہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی ۔
جنوبی افریقا نے اپنی اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دی تھی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف دو تبدیلیاں کی ہیں ،وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان حتمی الیون میں شامل ہو ئے ہیں ۔
ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے پاکستان کوآج کا میچ جیتنا لازمی ہے،جنوبی افریقا کیخلاف شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوجائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے ٹیم کے مڈل آرڈر میں حفیظ اور شعیب ملک ہیں ضرورت پڑی تو وہ خود بھی اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں