محمد وسیم عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

پاکستان کو باکسنگ میں نیا اعزازمل گیا، باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔
ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبرایک باکسربن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: محمد وسیم کاٹائٹل کا دفاع، فلپائنی باکسرکو ہرادیا
میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
محمدوسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔
ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔ گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: محمد وسیم نے انڈونیشیا کے باکسر کو شکست دیدی
محمد وسیم نے سلورفلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرنے پرخوشی کااظہار کیا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فلائی ویٹ کیٹیگری میں نمبرون ہونامیرےلیےاعزازاورپاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھےآئندہ ماہ جولائی میں ٹائٹل کادفاع کرناہے،جس کی فائٹ پاناما میں ہوگی جبکہ رواں سال کےآخرمیں میں گولڈٹائٹل کےلیےفائٹ میں حصہ لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں