نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی گروپ اے کے نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان صوفیا گارڈن کارڈف میںآج کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کی نظر ہوگیا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھاجو بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں لیکن دونوں تاحال کامیابی سے محروم ہیں۔
انگلینڈ نے ان دونوں ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا تو دونوں ٹیموں کے آسٹریلیا سے ہونے والے میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔
کارڈف میں ہونے والے میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے،گروپ اے میں انگلینڈ 4پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے،جبکہ آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں