چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑدیا

شنگھائی: گزشتہ کئی برسوں سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر میں قبضہ جمایا ہوا ہے تاہم اب فیس بک کا یہ اعزاز چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے توڑدیاہے۔
چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی کمپنی ٹینسینٹ نے دنیا بھر میں مقبول امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی ’فیس بک‘کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑدیاہے۔ گزشتہ روز ٹینسینٹ دنیا کی 5 سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سال ہانک کانگ میں شیئربازار میں حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کی قیمت دوگنی ہوکر531 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو کہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالرز سے آگے نکل گئی ہے۔ کمپنی کی آمدنی ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔ تاہم ابھی ٹینسینٹ اس شعبے کی کنگ کمپنی’ایپل‘سے بہت پیچھے ہے۔ حصص بازار میں ’ایپل’کمپنی کی آمدن 873 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں