نااہل شخص کو سربراہ بنانے والے ارکان اسمبلی شرم سے ڈوب مریں، عمران خان

کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی چیرمین بنانے والے ارکان قومی اسمبلی شرم سے ڈوب مریں۔
کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ملک سے 300 ارب روپے باہر لے گئے، نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی، جب کہ احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے عوام کا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں