شاہ رخ کوان کی ماں نے ہی پہچاننے سے انکارکردیا تھا لیکن کیوں؟

ممبئی: بالی ووڈ پر حکومت کرنے والے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے ہیں جنہیں یاد کرکے وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں، ایک شو کے دوران انہوں نےانکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہ دن کبھی نہیں بھلا سکتا جب میری ماں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے کیرئیر کی ابتدابہت چھوٹے پیمانے سے کی، ابتدا میں تھیٹراورٹی وی میں اداکاری کرنے والے شاہ رخ خان نےمسلسل محنت کے بعد آج وہ مقام حاصل کیا ہے جسے حاصل کرنے کے ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، فلم فیئر، پدماشیری اورآئیفا سمیت بے تحاشہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیرکی ابتدا تھیٹر سے کی بعد ازاں انہوں نے ٹی وی سیریل ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس‘‘میں بھی کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں