بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 137 افراد جاں بحق

بہاورلپور: احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 137 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے

ہزاروں لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر کراچی سے بہاولپور جا رہا تھا کہ احمد پور شرقیہ سے 5 کلو میٹر دور اڈا پکی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے رسنے والا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئے، بڑی تعداد میں لوگ پٹرول بھرنے میں مصروف تھے کہ اچانک آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہاں موجود لوگ بری طرح جھلس گئے جبکہ آئل ٹینکر کے قریب سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں