شاہ رخ اور سلمان کے درمیان فاصلےجنم لینے لگے

ممبئی: بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے گزشتہ روز دی جانے والی افطار پارٹی میں شاہ رخ، سلمان خان سمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی لیکن اس بار شاہ رخ اور سلمان روایت کے خلاف ایک دوسرے سے گلے نہیں ملے-

بھارت اور بالی ووڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ شوبز انڈسٹری کے شپر اسٹارز جیسے شاہ رخ، سلمان، عامر خان سمیت متعدد اداکار مسلمان ہیں اس لیے بالی ووڑ میں رمضان میں افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے- بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی افطار پارٹی سب سے منفرد ہوتی ہے کیونکہ چار سال قبل 2013 میں بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز اور روایتی حریف شاہ رخ اور سلمان خان نے اسی پارٹی میں اپنے رشتے کے درمیان جمی برف کو پگھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا اوراس کے بعد سے ہرسال وہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں