ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے مجید اچکزئی کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے والے بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے مجید اچکزئی کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔

کوئٹہ میں ڈیوٹی پر موجود بے گناہ ٹریفک سارجنٹ کو اپنی گاڑی تلے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو بغیر ہتھکڑیوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔اس سے قبل پولیس ملزم کو صبح جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لائی لیکن مقررہ وقت پورا نہ ہونے اور نامکمل دستاویزات کے باعث ریمانڈ نہ مل سکا، جس پر پولیس نے مجید اچکزئی کو واپس تھانے منتقل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں